All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری

ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے موسم سرما کی پہلی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملکہ کوہسار مری اور ملک کے شمالی علاقوں کا رخ کرلیا۔
مری میں روئی کے برستے گالے دیکھ کر لوگوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا، جبکہ تفریحی مقامات پر میلے کا سماں نظرآنے لگا۔ کاغان میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ سوات میں برف کے سفید گالوں نے ہر چیز کو ڈھک دیا اور درختوں اور عمارتوں کی چھتوں اور سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ چترال میں برفباری کے باعث لواری ٹاپ بند ہوگیا جس کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ 










Post a Comment

0 Comments