All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

خوش رہنے میں پاکستان آگے.....

کہاجاتا ہے کہ پاکستانی، ہندوستان کی معاشی ترقی سے حسد کرتے ہیں اور دہشت گردی اور اقتصادی معاملات میں اپنی پوزیشن کو کوستے رہتے ہیں، تاہم سچ جو بھی ہو ایک بات تو طے کہ پاکستانی، ہندوستانیوں کے معاملے میں خوش زیادہ رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے گلوبل پروجیکٹ 'پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک' (ایس ڈی ایس این) کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی عوام اپنے حریفوں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کم خوش رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سخاوت ایک ایسی چیز ہے جس میں پاکستانی اپنے پڑوسیوں سے کہیں آگے ہیں اور اس کا ثبوت پاکستانی دکاندار اُس وقت بخوبی دیتے ہیں جب ہندوستانی کسی کرکٹ میچ کو دیکھنے یا پھر کسی مقدس مقام کی زیارت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔

ورلڈ ہیپینس رپورٹ (عالمی رپورٹ برائے خوشی) 2015 کے مطابق خوش رہنے میں 158 ممالک میں سے انڈیا کا نمبر 117 واں ہے۔
جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 81 واں اور بنگلہ دیش کا 109 نواں نمبر ہے۔

حتیٰ کہ یوکرین (111)، فلسطین (108) اور عراق (112) بھی خوش رہنے میں ہندوستان سے آگے ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق 2013 میں انڈیا اس فہرست میں 111ویں نمبر پر تھا، جو اب 6 درجے نیچے گر چکا ہے۔

جبکہ سوئٹرز لینڈ کو دنیا کا سب سے خوش باش ملک قرار دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments