All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

"اے دلوں کے پھیر نے والے! میرے دل کو اپنے دین پر مضبوطی سے قائم رکھ!"

"اے دلوں کے پھیر نے والے! میرے دل کو اپنے دین پر مضبوطی سے قائم رکھ!"

ہالینڈ کی سخت گیر اسلام مخالف جماعت کے سابق رہنما آرنود وان دورن، جنہوں نے رواں سال اسلا...م قبول کر لیا تھا، اب حج کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے۔

2011ء کے اواخر تک وہ اس بدنام زمانہ شخص گیرت والدرز کے اہم ترین حامیوں میں سے ایک تھے جس نے متنازع فلم 'فتنہ' تیار کی تھی۔ 2008ء میں جاری ہونے والی اس فلم نے اسلامی دنیا میں سخت بے چینی پھیلا دی تھی۔ لیکن اسی گستاخ والدرز کی حمایت کرنے والے دورن قرآن کے مطالعے کے بعد اب اسلام قبول کر چکے ہیں۔ رواں سال عمرے کی ادائیگی اور دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری کے بعد اب انہوں نے حج بھی کرلیا ہے اور اسے اپنی زندگی کے بہترین ایام میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ایک سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے دورن نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلام میں وہ سب کچھ پایا، جس کی ان کی گزشتہ زندگی میں کمی تھی۔ انہوں نے یہ حج اللہ سے مغفرت طلب کرنے اور یہ دعا کرنے کے لیے کیا ہے کہ وہ ان کے گزشتہ گناہوں کو بخش دے۔

دورن کا کہنا ہے کہ اب وہ اسلام کو دفاع اور اس کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے ایک فلم بنانا چاہ رہے ہیں۔

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments