چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کنٹرول ایکٹ بن گیا ہے جس کے تحت تین سال کی سزا اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔ کمیٹی کوبتایا گیا کہ بلاک کی گئی سائٹس میں ریاست مخالف 4 ہزار 799، عدلیہ مخالف 3 ہزار 719، مذہب مخالف مواد کی 31 ہزار 963 اور عریانی و فحاشی کی 7 لاکھ 68 ہزار سائٹس شامل ہیں۔ پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ فیس بک، واٹس ایپ، ڈیلی موشن، یو ٹیوب اور دیگر ویب سائٹس کے فوکل پرسن نامزد کر دیئے گئے ہیں جو پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
0 Comments