All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے ؟

یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی پھل آم ہے لیکن بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہو گا کہ ہمارا قومی مشروب کون سا ہے اور سن کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔ خبر کے مطابق پاکستان کا قومی مشروب "گنے کا رس" ہے جو سڑک کنارے ٹھیلوں پر فروخت ہوتا ہے۔ گاہک کے آنے پر ٹھیلے والا تازہ رس نکال کر پیش کرتا ہے جس میں ذرا سی ادرک، لیموں، نمک وغیرہ بھی شامل کی جاتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پاکستانی کی چند دیگر قومی اشیاءکے بارے میں بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض، قومی درخت دیودار، قومی پھول چنبیلی، قومی پرندہ چکور، قومی جانور مار خور اور قومی کھیل ہاکی ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments