All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

انتیس فیصد (% 29) پاکستانی غریب، چالیس (% 40) ناخواندہ

پاکستان میں مالی سال 2015-2016 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ جمعرات کو جاری کی گئی ہے۔ اس جائزہ رپورٹ کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

آبادی اور غربت
٭ پاکستان کی مجموعی آبادی 19 کروڑ 54 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جبکہ ملک کی 29.5 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔
٭ پاکستانیوں کی فی کس سالانہ آمدن 1560 ڈالر ہے۔
٭ ملک میں اوسطً شرح افزائش تین اعشاریہ ایک فیصد ہے۔ پاکستان میں خواتین کی اوسطً عمر 67 سال اور سات ماہ ہے اور مردوں کی عمر 65 سال 5 ماہ ہے۔
٭ اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی 60 فیصد آبادی کی عمر 15 سے 64 سال کے درمیان ہے۔
٭ ملک کی افرادی قوت کی تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ ہے جس میں سے 36 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔
٭ بےروزگاری کی شرح 5.9 فیصد ہے۔ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 2.23 فیصد ہے۔
 پاکستان میں 1613 افراد کے علاج کے لیے ہسپتال میں ایک بستر موجود ہے۔
صحت
٭ اقتصادی سروے کے مطابق خام ملکی پیدوار کا 0.42 فیصد صحت کے شعبے پر خرچ کیا گیا۔
٭ ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹر کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 711 ہے۔ اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ 1038 افراد کے علاج معالجے کے لیے ملک میں محض ایک ڈاکٹر موجود ہے۔
٭ ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے درکار سہولیات بھی بہت کم ہیں اور 1613 افراد کے علاج کے لیے ہسپتال میں ایک بستر موجود ہے۔
٭ پاکستان میں ایک لاکھ خواتین میں سے 178 خواتین زچگی کے دوران مر جاتی ہیں اور نوزائیدہ بچوں میں بھی اموات کی شرح زیادہ ہے۔ پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے اوسطً 67 بچے پیدائش کے بعد پہلے پانچ برس میں فوت ہو جاتے ہیں۔
٭ سال 2015 میں ملک بھر میں پولیو 54 کیسز رپورٹ ہوئے اور سال 2016 میں اب تک پولیو کے مجموعی طور پر نو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کی معیشت
آبادی
انیس کروڑ 54 لاکھ
آمدن
پاکستانیوں کی فی کس سالانہ آمدن 1560 ڈالر ہے
صحت ملکی پیدوار کا 0.42 فیصد صحت کے شعبے پر خرچ کیا گیا۔
تعلیم پاکستان کی 60 فیصد آبادی لکھنا پڑھنا جانتی ہیں۔ مردوں میں شرح خواندگی 70 فیصد اور عورتوں میں 44 فیصد ہے
تعلیم
٭ اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی لکھنا پڑھنا جانتی ہے لیکن عورتوں میں خواندگی کی شرح 49 فیصد اور مردوں میں 70 فیصد ہے۔
٭ دیہاتوں میں رہنے والی آبادی میں سے 51 فیصد افراد خواندہ ہیں۔
٭ پاکستان کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ 63 فیصد آبادی پنجاب میں ہے جبکہ بلوچستان کی شرح خواندگی محض 44 فیصد ہے اور بلوچستان میں خواتین میں خواندگی کی شرح 25 فیصد ہے۔
٭ اس وقت سکول جانے والی عمر کے 4 کروڑ 39 لاکھ بچوں کا سکولوں میں اندراج ہے۔
٭ ملک بھر میں 163 یونیورسٹیاں، 36 ہزار تکنیکی تربیت فراہم کرنے والے ادارے اور دو لاکھ 60 ہزار ڈگری کالج ہیں۔
٭ ملک میں اساتذہ کی تعداد 16 لاکھ 24 ہزار ہے۔
ٹیکنالوجی کا استعمال
٭ پاکستان میں 13 کروڑ 14 لاکھ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔
٭ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تین کروڑ سے زیادہ ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نقصان
٭ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کو اب تک مجموعی طور پر 118 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
٭ مالی سال 2015-2016 کے دوران دہشت گردی سے ہونے والے نقصانات کا خسارہ 5 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا۔
٭ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت کو دہشت گردوں کے حملوں سے 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔
 

Post a Comment

0 Comments