نرمل پرجا نے 2019 میں محض چھ ماہ اور چھ دن میں دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا 43 سالہ نرمل پرجا برطانوی فوج کی بریگیڈ آف گورکھاز اور بعد ازاں رائل میرینز سپیشل بوٹ سروس میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پیشہ ورانہ کوہ پیمائی اور مہم جوئی کو اپنا میدان بنایا اور مختصر عرصے میں کئی عالمی ریکارڈ قائم کیے۔ انہوں نے 2019 میں محض چھ ماہ اور چھ دن میں دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے بعد میں بھی کوہ پیمائی کی تاریخ کی غیر معمولی کامیابیوں میں شمار کیا جاتا رہا۔ حادثے سے چند روز قبل نرمل پرجا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ وہ بغیر اضافی آکسیجن کے دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو ’دو مرتبہ سر کرنے والے پہلے انسان‘ بننے کے قریب ہیں۔ براڈ پیک روانگی سے قبل انہوں نے لکھا تھا کہ ’براڈ پیک، میں تم سے صرف محفوظ واپسی کی دعا مانگتا ہوں۔‘ براڈ پیک کی بلندی 8,047 میٹرہے اور قراقرم کے سلسلۂ کوہ میں کے ٹو کے قریب واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔ اسے آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں تکنیکی اعتبار سے مشکل ترین اور خطرناک مہمات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس چوٹی کو پہلی مرتبہ 1957 میں آسٹریا کے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے سر کیا تھا۔
0 Comments