All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

آپ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں ؟

ماہرین کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو کسی حد تک ’ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن کے فیچر کے ذریعے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ملٹی فیکٹر ویریفیکیشن یا ٹو سٹیپ اوتھینٹیکیشن ایک ایسا فیچر ہے جس کے تحت کسی کمپیوٹر صارف کو دو یا اس سے زیادہ ثبوت فراہم کرنے کے بعد ہی اس ویب سائٹ یا پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ میں داخل ہونے کے لیے صارفین کو اپنے خفیہ پاس ورڈ کے ساتھ موبائل فون پر دیا گیا کوڈ بھی درج کرنا پڑتا ہے۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارف سے ایسی سوالات پوچھ سکتے ہیں جس کا علم صرف انھیں خود ہو سکتا ہے۔ اس کے تحت صارفین کو او ٹی پی (یعنی ایک مرتبہ لاگ اِن کرنے کے لیے دیے جانے والا کوڈ) فون نمبر یا ای میل پر دیا جاتا ہے۔ ایک وقتی پاس ورڈ صارف کو بھیجا جاتا ہے جو بتائے بغیر اس اکاؤنٹ میں کوئی داخل نہیں ہو سکتا۔ 

یہ ایسا ہے جیسے آپ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے جائیں۔ ایک صارف کے پاس نہ صرف بینک کا اے ٹی ایم کارڈ اپنی ملکیت میں ہونا ضروری ہوتا ہے بلکہ پِن کوڈ نمبر بھی درج کرنا پڑتا ہے جس کا علم صرف صارف کو ہونا چاہیے۔ 2020 میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر صارفین کے حقوق کی کارکن نگہت داد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے صارفین کو اپنا مضبوط پاسورڈ باقاعدگی سے تبدیل کرنا چاہیے اور اسے کسی ای میل یا صفحے پر درج نہیں کرنا چاہیے۔ الگ الگ اکاؤنٹ کے پاس ورڈ مختلف ہونے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کسی مشکوک لنک پر کلک نہیں کرنا چاہیے۔‘ نگہت بتاتی ہیں کہ بعض اوقات معروف شخصیت کو ہدف بنانے کے لیے انھیں خاص ای میل یا پیغامات بھیجے جاتے ہیں تاکہ ان کے اکاؤنٹ ہیک کیے جا سکیں۔ امید ہے کہ سائبر سکیورٹی سے متعلق ان مشوروں کا فائدہ اٹھا کر مستقبل میں لوگ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ہیک‘ ہونے سے بچا سکیں گے۔

بشکریہ بی بی سی اردو


Post a Comment

0 Comments