All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

میر ظفراللہ جمالی : ایک شائستہ سیاستدان

میر ظفراللہ جمالی ملکی سیاست میں اپنے شائستہ اور دھیمے لہجے کے ان سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے جب سیاست میں نظریات ، اصول ، قومی ایشوز اور خطے وعلاقائی سیاست سمیت عالمی سیاسی حالات قومی رہنماؤں کا خاص موضوع ہوا کرتے تھے، میرصاحب سیاست میں مفاہمت اور اشتراک عمل کے ساتھ سیاسی معاملات کے حل پر یقین رکھتے تھے، وہ سیاست میں متنازعہ معاملات کو کثیر جہتی مشاورت سے حل کرنے کو صائب انداز فکر سمجھتے اور ملکی سلامتی، اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کو اولیت دیتے تھے۔ اپنے پورے سیاسی کیریئر میں دھیمے مزاج کے سیاستدان کے طور پر اپنا ایک الگ تشخص برقرار رکھا۔ میر ظفر اللہ جمالی یکم جنوری 1944 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع نصیرآباد کے علاقے روجھان کے سیاسی خانوادے سے تھا، انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1970 میں کیا، پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر 1977 میں پہلی بار بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، دو بار سینیٹ کے رکن، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔ انھیں جنرل ضیا الحق کے دور میں وزیرمملکت مقرر کیا گیا، وہ 23 نومبر 2002 میں ملک کے 13ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے، 26 جون 2004 کو انھوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

بشکریہ ایکسپریس نیوز 

Post a Comment

0 Comments