اربن فلڈنگ ایک حقیقت ہے اور اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ’میں شہر کا دورہ کر رہا تھا تو اس بارش کے دوران دیکھا کہ لوگ موٹر سائیکلوں پر اپنے خاندانوں کے ہمراہ سفر کر رہے ہیں، شہریوں کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔‘
بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اس لیے شہریوں کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بچنا چاہیے
گھروں میں بجلی کی ناقص وائرنگ بھی حادثات کا سبب بن سکتی ہے
شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں پر مناسب مقدار میں کھانے پینے کا سامان محفوظ مقام پر رکھیں
گلی محلوں میں بارش کا پانی اکھٹا ہوتا ہے، تو اس وقت لوگ چلتے ہوئے، یا گاڑی یا موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے زیادہ ترکسی گڑھے میں گر کر حادثات کے شکار ہوتے ہیں، اس لیے بلاضرورت باہر نہ نکلیں
تیز بہتے ہوئے پانی میں کچرا اور ملبہ بھی آ رہا ہوتا ہے، جس میں ٹھوس اور تیز دھار اشیاء بھی ہو سکتی ہے، ان سے بھی ٹکرانا انسانی زندگی کے لیئے خطرناک ہوتا ہے
بارشوں کے دوران بڑے بھی باہر نکلنے میں احتیاط کریں مگر خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے
0 Comments