All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

آیا صوفیا میں اب باجماعت نماز ہو گی، صدر رجب طیب اردوان

استنبول کے عجائب گھر آیا صوفیا کو مسجد میں بدلنے کے فیصلے کے بعد جمعہ کو وہاں اذان دی گئی جسے ترک چینلوں نے براہ راست نشر کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ  باجماعت نماز شروع کر دی جائے گی۔ آیا صوفیا کو مسجد میں بدلنے کا فیصلہ جمعہ کو ایک ترک عدالت نے دیا۔ صدر اردوان نے عدالتی فیصلے کے بعد ہدایت کی کہ اس کا انتظام مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیا جائے اور حکم دیا ہے کہ وہاں نماز کے لیے انتظام کیا جائے۔ آیا صوفیا کو 1500 سال پہلے بازنطینی عہد میں گرجا گھر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ 900 سال بعد سلطنت عثمانیہ کی فوج نے استنبول پر قبضہ کیا اور اسے مسجد میں بدل دیا گیا۔ 

اسی سال قبل خلافت عثمانیہ ختم ہوئی تو اسے عجائب گھر بنا دیا گیا تھا۔ ترکی میں قدامت پرست مذہبی رہنما اور قوم پرست برسوں سے آیا صوفیا کو مسجد بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ آیا صوفیا کا بڑا گنبد استنبول کے منظر کا لازمی حصہ ہے جہاں ہر سال 30 لاکھ سیاح آتے ہیں۔ عالمی ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ترک حکام سے کہا ہے کہ وہ بلاتاخیر اس بارے میں گفت و شنید کرے۔ لیکن صدر اردون ایک ٹی وی انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ یہ ترکی کی خود مختاری کا معاملہ ہے۔

بشکریہ وائس آف امریکہ

Post a Comment

0 Comments