All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں ٓکورونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ مفت ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ مفت کیے جارہے ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں 8 لیبارٹریز پر سرکاری سطح پر کورونا کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام 8 لیبارٹریز کو کٹس مفت دی گئی ہیں اور ٹیسٹ کی کوئی فیس نہیں لی جارہی۔ معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے کہ جو کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ خود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 35 اسپتالوں کو کورونا کے متاثرہ مریض رکھنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں چند نجی لیب پر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں پر وہ ناقص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت صرف حکومت کی تشکیل شدہ لیبارٹری مخصوص صلاحیت کے سبب کر سکتی ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ نجی لیباریٹریز شہریوں کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کا کہہ کر گمراہ کر رہی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ



Post a Comment

0 Comments