All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

کرونا وائرس بمقابلہ ریسٹ آف دا ورلڈ

کرونا وائرس کی وبا دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوئی اور اب یہ مہلک وائرس 145 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کو 'کووِڈ 19' کا نام دیا گیا ہے۔ اس مہلک بیماری سے دنیا بھر میں مجموعی طور پر اب تک 4500 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا ہے۔ دنیا بھر میں اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں شہروں کو بند کرنا، قرنطینہ مراکز بنانا اور عوامی اجتماعات پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔ 

کرونا وائرس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا تھا لیکن اب چین میں کووڈ 19 کے کیسز میں کمی آ رہی ہے جب کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں یہ مہلک وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 2 مریض صحت یابی کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا ہے اور اس وبا سے نجات کے لیے 50 ارب ڈالرز کا فنڈ مختص کیا ہے۔

بشکریہ وائس آف امریکہ

Post a Comment

0 Comments