All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی پر غور ہو سکتا ہے

امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کی رہائی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی پر آنے والے دنوں میں گفت و شنید ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی ٹیلیویژن فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کے لیے حساس ہے۔ کیوں کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اس کی وجہ سے پاکستان کو خفت کا سامنا کرنا پڑا جو امریکہ کا اتحادی تھا اور جس نے 75 ہزار جانوں کی قربانی دے رکھی تھی۔ اس سوال پر کہ آپ وزیراعظم ہیں شکیل آفریدی کو رہا کر سکتے ہیں، تو وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت میں وزیراعظم کو فیصلوں میں اتنا اختیار بھی نہیں ہوتا۔ کیوں کہ ایک فعال حزب اختلاف موجود ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں شکیل آفریدی کی رہائی کے بدلے میں ہم بھی کچھ لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کریں جیسے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر بات ہو سکتی ہے۔

بشکریہ وائس آف امریکہ

Post a Comment

0 Comments