All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

کوہ کنیانگ : پاکستان کی آٹھویں اور دنیا کی اکیسویں بلند ترین چوٹی

کنیانگ چش پاکستان کی آٹھویں اور دنیا کی اکیسویں بلند ترین چوٹی ہے۔ اس کی بلندی 7,823 میٹر ہے۔ یہ قراقرم کے بڑے گلیشئر ہسپر کے شمال میں واقع ہے۔ کنیانگ چش کی چوٹی سر کرنے کی پہلی کوشش 1962ء میں کی گئی۔ 18 جولائی کو تودہ گرنے سے دو کوہ پیما میجر جیمز مل اورکیپٹن ایم آر ایف جونز مارے گئے۔ ان کی نعش کا سراغ نہ مل سکا۔ ایک جاپانی ٹیم نے دوسری کوشش 1965ء میں کی جس کے زیادہ تر ارکان کا تعلق یونیورسٹی آف ٹوکیو سے تھا۔ انہوں نے کنیانگ چش کی جنوبی ڈھلوان سے چڑھنے کی کوشش کی۔ لیکن ایک کوہ پیما تاکیو ناکامورا 7,200 میٹر کی بلند ی پر حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

کنیانگ چش کو سر کرنے کی پہلی کامیاب کوشش 1971ء میں ہوئی۔ انڈزج زواڈا کی سربراہی میں پولینڈ کی ٹیم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ وہ جنوبی ڈھلوان سے چڑھے۔ ٹیم کا ایک ممبر برفانی شگاف سے ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاک بھی ہوا۔ اسے دوسری مرتبہ برطانوی کوہ پیما مارک لوئی اور کیتھ میلنے نے 11 جولائی 1988ء کو سر کیا۔ انہوں نے سر کرنے کے لیے جو راستہ اختیار کیا اس پر پہلی کوشش 1980ء میں کی جا چکی تھی۔ اسے سر کرنے کی بیشتر کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں۔  

محمد شاہد

Post a Comment

0 Comments