All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

بروڈ پیک : دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے

بروڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔ یہ سطح سمندر سے8047 میٹر بلند ہے۔ یہ پاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ سلسلہ قراقرم کی یہ چوٹی کے ٹو سے آٹھ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ سب سے پہلے بروڈ پیک کو 8-9 جون 1957ء کو فرٹز ونٹرسٹیلر، مارکوس شموک، کُرٹ ڈیمبرگر اور ہرمان بوہل نے سر کیا۔ اسی کے ساتھ مارکوس شموک اور ونٹرسٹیلر نے7360 میٹر بلند سکل برم کو 19 جون 1957ء میں پہلی بار سر کر لیا۔ تاہم قریب کی ایک چوٹی چوگولیزا کو سر کرتے ہوئے ہرمان کی 27 جون 1957ء کو موت واقع ہو گئی۔ 

جولائی 2007ء کو آسٹریا کے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے بروڈ پیک کو سر کیا اور ہلاک ہونے والے کوہ پیما مارکوس کونتھالر کی نعش کو بھی ساتھ لے آئے۔ وہ ایک سال قبل ہلاک ہوا تھا۔ 2009ء میں بھی ایک اطالوی کوہ پیما خاتون کرسٹینا کاسٹاگنا ہلاک ہوئی۔ اس چوٹی کو سر کرنے میں ہونے والی ہلاکتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنی خطرناک ہے۔ تاہم دور سے یہ چوٹی بہت خوبصورت نظر آتی ہے۔  

معروف آزاد

Post a Comment

0 Comments