All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

بین الاقوامی ادارے ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

بین الاقوامی ادارے ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے کچھ شعبوں میں بہتری دکھائی ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کام کرنا ہو گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں کچھ بہتری دکھائی ہے لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان کے پاس مئی 2019 تک کا وقت ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ برس پاکستان کو منی لانڈرنگ، دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی مالی وسائل تک رسائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔ رواں مئی تک اقدامات نہ کرنے کی صورت میں بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا خدشہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments