All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

چولستان کے تاریخی دراوڑ قلعہ کو اصلی شکل میں بحال نہیں کیا جا سکا

بہاولپور کے چولستان میں تاریخی قلعہ دراوڑ کو اگلی نسل تک منتقل کرنے کیلئے اس کی تزئین وآرائش شروع کی گئی لیکن گزشتہ سال ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود قلعے کو اصلی شکل میں بحال نہیں کیا جا سکا۔ بہاولپور کے چولستان میں قلعہ دراوڑ کی تزئین وآرائش کا منصوبہ تین سال پہلے شروع کیا گیا جس کا تخمینہ لاگت 10 کروڑ روپے لگا کر سابقہ حکومت نے تین کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیے لیکن موجودہ حکومت نے منصوبے کیلئے رواں سال صرف 80 لاکھ روپے ہی منظور کیے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ سال ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود قلعے کے 30 میٹر اونچے 40 میناروں کی تزئین وآرائش مکمل نہیں ہو سکی۔

چولستان کے صحراؤں میں 29 چھوٹے بڑے قلعے تھے جن کے صرف آثار باقی ہیں لیکن قلعہ دراوڑ کے حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کی منطق ہے کہ فنڈز کی فراہمی میں تاخیر سے منصوبے کے تخمینہ لاگت میں اضافہ نہیں ہوا اور اسی لیے منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن دو سال کیلئے بڑھا دی ہے۔ قلعہ دراوڑ کو بادشاہ رائے ججہ نے 909ء میں تجارت کی غرض سے تعمیر کرایا تاہم 1866ء میں نواب صادق کے انتقال سے عباسی خاندان کے درمیان اس کے ملکیتی اختلافات شدت اختیار کر گئے جس سے تاریخی قلعہ عدم توجہ کے باعث مزید خستہ حالی کا شکار ہو گیا۔

Post a Comment

0 Comments