All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پیسے لے لو، ہمیں معاف کر دو

جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی نے مشکوک مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت چار انسانی زندگیاں چھین لیں، مرنے والوں کو داعش کا دہشت گرد قرار دے دیا، اہل کاروں نے پہلے گاڑی کے ٹائروں پر گولیاں برسائیں، گاڑی بیریئر سے ٹکرائی تو ونڈ اسکرین اور پچھلے دروازے سے فائرنگ کر کے کار سواروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے مرنے والوں کو اُن کے چھوٹے بچوں کے سامنے گولیاں ماریں، مارے گئے ایک شخص کے بیٹے عمیر نے بتایا کہ چچا کی شادی میں بورے والا جا رہے تھے، والد نے پولیس والوں سے کہا پیسے لے لو، ہمیں معاف کر دو، گولیاں نہ مارو لیکن پولیس والوں نے ایک نہ سنی، وہ گولیاں برساتے چلے گئے، پاپا، ماما، بڑی بہن اور پاپا کے دوست کو مار دیا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔ جان سے جانے والوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا، لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کے بعد بغیر نمبر پلیٹ کی ایلیٹ فورس کی موبائل زندہ بچ جانے والے بچوں کو پہلے ساتھ لے گئی. دوپہر بارہ بجے رونما ہونے والے واقعے میں 13 سال کی بچی، اس کی ماں، باپ اور ایک محلے دار جان سے گئے۔ 

ہائی وے پر موجود عینی شاہدین بتایا کہ ایلیٹ فورس کے اہل کار پہلے سے موجود تھے، سفید رنگ کی آلٹو کار کو روکنے کے لیے پہلے ٹائروں پر گولیاں برسائی گئیں، گاڑی سائیڈ کے بیرئیر سے ٹکرائی تو اہل کاروں نے ونڈ اسکرین اور پچھلے دروازے سے فائرنگ کر کے کار سواروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، کارسواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں سے بھرے بیگ ملے۔ واقعے کے بعد بغیر نمبر پلیٹ کی ایلیٹ فورس کی موبائل کے نقاب پوش اہل کار زندہ بچ جانے والے بچوں کو ساتھ لے گئے اور آگے کہیں پیٹرول پمپ پر چھوڑ دیا، خلیل کے گھروالے غم سے نڈھال انصاف کی فراہمی کی دہائی دیتے رہے۔ 

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments