وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے 20 کروڑعوام کی سواری ہے، 75 سال سے زائدعمر کے افراد ریلوے میں مفت سفر کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ریلوے سرمایا کاروں کے لیے حاضر ہے، افسران کو فریٹ میں سو فیصد اضافے کا ہدف دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی طرح ایک اور اچھی سپر ٹرین کراچی اسلام آباد کے لیے چلانا چاہتا ہوں، مسافر موبائل فون پراپنی ٹرین کی پوزيشن دیکھ سکیں گے، قوم تین چار ماہ کی مہلت دے ، گندی ٹرین کی حالت ٹھیک کروں گا ، وزیر ریلوے نے کہا کہ آدھے افسر نیب کی زد میں آئیں گے تو ریل کیسے چلے گی۔ وزیراعظم فیصلہ کر لیں، ریلوے کی ساری زمین پورے ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے، ریلوے کے جو مسائل 12 سال پہلے تھے وہی اب بھی ہیں، جو انکوائری نیب مانگ رہا ہے وہ اسے دے رہے ہیں.
0 Comments