عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر عیاشی نہیں ہو گی وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں بہترین نظام لا کر رہوں گا وعدہ کرتا ہوں سادگی اختیار کر کے دکھاؤں گا اپوزیشن جہاں دھاندلی کا الزام لگائے گی اس حلقے کو کھولیں گے ملک میں ایک ایسی حکومت آئے گی جس میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو مضبوط کرے گی تمام لوگوں کے لیے قانون کو مساوی کیا جائے گا صرف اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا احتساب نہیں ہو گا، بلکہ پی ٹی آئی اپنے لوگوں کا بھی احتساب کر کے مثال قائم کرے گی بیرونِ ملک پاکستانیوں کو نظام بہتر کرنے کے بعد ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی جائے گی وزیر اعظم ہاؤس کو تجارتی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا چھوٹے کاروبار میں مدد کی جائے گی اور نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا اپنی حکومت میں چین کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مضبوط کریں گے پاکستان کی عوام ملک میں ایک مختلف قسم کی حکومت دیکھیں گے ملک کے تمام طبقوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے
0 Comments