امریکہ، برطانیہ، یورپ، چین اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں 23 مارچ کو پاکستان سے عہد وفا دہرایا گیا، دبئی، ابوظبی اور ترکی میں بلند و بالا عمارتیں پاکستانی پرچم میں تبدیل ہو گئیں۔ 23 مارچ کو صرف پاکستان ہی نہیں دوست ممالک نے بھی سبز ہلالی پرچم سے پاکستان کی اونچی شان کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جبکہ دنیا کی بلند ترین عمارت پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگی دکھائی دی۔ ابوظبی میں بھی پاکستان سے اظہار یک جہتی کے لیے کورنیش سینٹر، کیپٹیل ٹاور، مرینا مال اور ریاست کی بلند ترین عمارت ایڈنوک ٹاور پر بھی روشنیوں سے پاکستانی پرچم سجائے گئے۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں۔ اقوام متحدہ میں مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائداعظم کے مقصد کوحقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ میں بھی پروقار تقریب ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔ فرانس، اسپین، بلجیم، نیدر لینڈ اور پرتگال سمیت یورپ بھر میں بھی سبز پرچم لہرایا گیا۔
0 Comments