All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں دل کا اسٹنٹ ڈالنے پر ایک لاکھ روپے خرچ ہوں گے

ڈاکٹرز نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے اسپتالوں میں اب دل کا اسٹنٹ ڈالنے کے اخراجات 3 لاکھ سے کم ہو کر ایک لاکھ روپے رہ جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر بنائی گئی سینئر ڈاکٹرز کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ ڈاکٹر اظہر کیانی نے رپورٹ میں بتایا کہ دل میں اسٹنٹ ڈالنے کا کل خرچہ ایک لاکھ روپے ہو گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ 3 لاکھ کا خرچہ ایک لاکھ تک لانا معجزہ ہے، ڈاکٹر نے جو خوشخبری سنائی اس کی قیمت قوم ادا نہیں کر سکتی، میرے لئے تو رپورٹ خوشخبری ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ڈاکٹر کیانی نے ملک کے بہت سے لوگوں کی جان بچائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کمیٹی کی رپورٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)، صوبائی وزارت اطلاعات، نیشنل ہیلتھ کو بھیجی جائے، تمام ادارے 10 روز میں اسٹنٹ کمیٹی رپورٹ پر اپنی رائے دیں۔ کیس کی سماعت دس روز تک ملتوی کردی گئی۔
 

Post a Comment

0 Comments