All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

سائبر کرائمز : ایک ارب ای میل اکائونٹس ہیک ؟

ان دنوں ہر طرف ای میل چوروں کا چرچہ ہے۔ کہیں وکی لیکس زیر بحث ہے تو کوئی امریکی انتخابات میں ای میلز اکائونٹس کی ہیکنگ کے ذریعے روسی مداخلت پر تبصرہ کر نے میں مگن ہے۔ ایک اور چونکا دینے والی رپورٹ اس کے علاوہ ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل ،عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبرر، شکاگو یونیورسٹی اور اٹلانٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت کئی ٹوئٹڑ اکائونٹس کی ہیکنگ پر لوگوں کا دھیان کم ہی گیا ہے۔ چند ہیکروں نے ٹوئٹر اکائونٹس ہیک کر کے ان پر مغرب کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا تھا ۔ بعض اکائونٹس پر ترکی کے جھنڈے کے پوسٹ کر کے ہٹلر کا رسوائے زمانہ ’’سواسٹکا‘‘ پوسٹ کر دیا ہے۔ مقصد یہ باور کرانا ہے کہ بعض مغربی ممالک میں ہٹلر کا اثر اب بھی باقی ہے ۔

صدر طیب اردگان کے ہالینڈ کے خلاف سخت جملے بھی ہیکروں نے تصویروں کے ساتھ لکھ دئیے ہیں۔ ایک کمپنی نے اپنے ایک ارب ای میل اکائونٹس کی ہیکنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ہیکروں نے ان اکائونٹس کی ہیکنگ کے لئے ہزاروں اکائونٹس کا سہارا لیا۔ ایک سرچ انجن نے 2014ء میں 50 کروڑ اکائونٹس ہیک کر نے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد اپنے سسٹم کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔ ہیکروں کے بعض گروپس نے کم از کم 80 لاکھ اکائونٹس کی معلومات چرائیں۔ 2013ء میں بھی کم از کم ایک ارب اکائونٹس میں سے لوگوں کی نجی زندگی کی معلومات چرا لی گئی تھیں۔ ایسا دوسرا بڑا واقع پچھلے سال 22 ستمبر کو پیش آیا۔ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایک کم عمر بچہ بھی اس کام میں ملوث ہے۔ یہ بھی کہنا ہے کہ بعض ہیکروں کو پس پردہ بعض حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ 
ایک سرچ انجن کی درخواست پر امریکہ کے قائم مقام اٹارنی جنرل نے غیر قانونی طور پر لوگوں کی نجی زندگی میں داخل ہونے اور ای میلز ہیک کرنے پر 33 سالہ روسی تی متری الیگزینڈرو ،43 سالہ روسی ایگور اینا تولی وچ ، 39 سالہ روسی الیگزے اور 22 سالہ کریم باراتوف کے خلاف مقدمات بنا دئیے ہیں۔ کریم بارہ توف کو امریکی پولیس نے 14 مارچ کو کینیڈا سے حراست میں لے لیا ہے جبکہ باقی تین روسی ’’اشتہاری‘‘ قرار دے دئیے گئے ہیں۔ ان پر روس کے لئے جاسوسی کرنے کے الزامات ہے۔

محمد سعد صہیب

 

Post a Comment

0 Comments