All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

وائبر کا نیا کارآمد فیچر

سوشل میڈیا کی دنیا نے ایک او ر سنگ میل عبور کر لیا۔ واٹس ایپ اور میسنجر کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہوانے والی سوشل ایپ وائبر نے ایک خصوصی فیچر متعارف کرا دیا۔ نئے ''سیکرٹ چیٹ فیچر'' کے تحت ایک مخصوص وقت کے بعد تمام پیغامات خودکار طریقے سے ختم ہو جائیں گے دنیا میں وائبر استعمال کرنیوالوں کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے۔ پاکستان میں بھی اسے کافی استعمال کیا جاتا ہے اور اب صارفین کیلئے اس ایپ میں وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو واٹس ایپ ، سنیپ چیٹ اور میسنجر میں خود کار طور پر ڈیلیٹ ہونیوالے پیغامات کی صورت میں موجود ہے۔ اپنے صارفین کو زیادہ پرائیویسی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وائبر میں’’ سیکرٹ چیٹس ‘‘نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ 
اس فیچر کے تحت ایک مخصوص وقت کے بعد پیغامات خود بخود اپنے آپ کو ختم کرلیں گے۔ اس سے قبل رواں سال کے شروع میں وائبر میں سیکرٹ میسنجر نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس میں کچھ وقت کے بعد انفرادی پیغامات خود کار طور پر ختم ہو جاتے تھے مگر سیکرٹ چیٹس میں صارف کے پیغامات کو کسی اور جگہ فارورڈ نہیں کیا جا سکے گا جبکہ آئی او ایس میں اس کا سکرین شاٹ لینے پر مطلع بھی کیا جائیگا اور اینڈرائیڈ میں سکرین شاٹ بھی نہیں لیا جا سکے گا۔ صارف چاہیں تو سیکرٹ چیٹس کو پن کوڈ کے ذریعے بھی محفوظ بنا سکیں گے۔ یہ فیچر وائبر کے صارفین کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جبکہ جلد ہی دنیا بھر میں لوگ اسے استعمال کر سکیں گے۔

معصومہ مبشر

Post a Comment

0 Comments