All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

فیس بک کا استعمال بند کر دینا چاہیے، کیوں؟

آپ نے اکثر مضامین میں یہ پڑھا ہو گا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کس طرح خود اعتمادی کو بری طرح نقصان پہنچاتا ہے اور احساس کمتری پیدا کرتا ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ صرف ایک ہفتے تک فیس بک کا استعمال ترک کر دینا دماغی صحت کو کافی بہتر بنا سکتا ہے۔ سائبر سائیکولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈنمارک کے 1100 افراد کو ایک ہفتے کے لیے فیس بک ترک کرنے یا اس پر مسلسل موجود رکھنے کے لیے چنا گیا۔ تحقیق سے پہلے اور بعد میں شرکا سے چند سوالات کیے گئے، جس میں پوچھا گیا کہ وہ زندگی سے کتنے مطمئن ہیں اور تنہائی، خوشی، پریشانی اور جوش جیسے جذبات کی سطح کو کتنا محسوس کرتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ لوگوں کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا انداز نتائج پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔

رضا کاروں کی جانب سے فیس بک پر صرف کیے گئے وقت اور ان کے دوستوں کی تعداد طے کرتی ہے کہ وہ سائٹ کتنی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سروے میں پوچھا گیا کہ فیس بک رضاکاروں کو حاسد بناتا ہے اور آیا وہ زیادہ پوسٹ کرتے ہیں یا ایسے ہی سکرول کرتے رہتے ہیں۔ ایک ہفتے بعد جو سائٹ سے دور رہے، انہوں نے زندگی میں اطمینان اور جذبات میں ٹھہراؤ میں بہتری ظاہر کی جبکہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرنے والوں نے ذہنی صحت میں سب سے زیادہ مدد حاصل کی جبکہ کبھی کبھار اپنے پیجز دیکھنے والوں میں کوئی تبدیلی نہیں دکھائی دی، تو اس سے پہلے کہ آپ فیس بک کا ’’ڈی ایکٹیویٹ بٹن ڈھونڈیں۔ یہ جان لیں کہ یہ تحقیق کافی محدود تھی۔

رضاکاروں کو معلوم تھا کہ انہیں فیس بک کا استعمال ترک کرنا ہے یا جاری رکھنا ہے۔ اس لیے ہو سکتا ہے، پہلے سے ہی ان کا ذہن بنا ہوا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے سو فیصد سچ نہ بولا ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ خود پر غور کریں، تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ فیس بک کی وجہ سے حسد اور عداوت بڑھ رہی ہے۔ خاص طور پر ان فیس بک صارفین نے، جو بہت زیادہ سماجی معلومات پیش کرتے ہیں اور یوں تقابل کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments