کون نہیں چاہے گا کہ سخت سردی میں کمرے میں لحاف میں بیٹھ کر گرم چائے کا مزہ نہ لے یا پھر صبح دیر تک سو کر سستا رہے۔ لیکن پاکستان میں موجود غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہر موسم ایک سا ہی ہے۔
شدید سردی ہو، طوفانی بارش یا پھر جلا دینے والی گرمی ہو، دو وقت کی روٹی کمانے کی خاطر کوئی سڑک پر جوتے مرمت کرتا ہے، تو کوئی سبزی بیچتا نظر آتا ہے۔ ایسے ہر فرد کی اپنی ہی ایک کہانی ہے، اور اس کہانی سے طویل جدوجہد کی عکاسی ہوتی ہے۔
0 Comments