All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

کیا آپ واٹس ایپ کا یہ خفیہ فیچر جانتے ہیں؟

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین چیٹنگ مسینجر ہے، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔ اس ایپ کو ہوسکتا ہے آپ روز استعمال کرتے ہو، مگر اس میں چھپے ایک دلچسپ فیچر سے ہوسکتا ہے، آپ واقف نہ ہوں۔ جی ہاں! واٹس ایپ میں ایک فیچر چھپا ہوا ہے، جس سے اکثر افراد لاعلم ہیں اور اس کی مدد سے آپ بیک وقت متعدد افراد کو ایک پیغام بھیج سکتے ہیں ،جس کے بارے میں انہیں علم نہیں ہوتا کہ اسے آپ نے کس کس کو send کیا ہے۔ اگر اس کو آزمانا چاہیں، تو واٹس ایپ چیٹس کے اوپر بائیں جانب سکرین پر ایک فیچر موجود ہے، جس پر براڈ کاسٹ لیسٹس لکھا ہوگا۔

اس کی مدد سے آپ کسی بھی میسج کو متعدد افراد کو بیک وقت بھیج سکتے ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ آپ نے کس کس کو بھیجا ہے، آسان الفاظ میں یہ ای میل میں Bcc بٹن کی طرح کام کرنے والا فیچر ہے۔ اس کی مدد سے آپ گروپ چیٹ کو تشکیل دیئے بغیر ہی ایک میسج کو واٹس ایپ پر اپنے تمام دوستوں کو بھیج سکتے ہیں،تو سب سے پہلے چیٹس اوپن کریں، پھر براڈ کاسٹ لسٹس پر کلک کرکے نئی لسٹ کو بنائیں اور اس میں دوستوں کو ایڈ کرلیں۔ اس کے بعد بس اپنا پیغام تحریر یا کاپی پیسٹ کریں اور send کے بٹن کو دبا دیں۔ یہ پیغام سب کو مل جائے گا، بس اس کے آگے ایک چھوٹا سا میگافون آئیکون بنانا ہوگا، مگر انہیں معلوم نہیں ہوسکے گا کہ آپ نے ان کے علاوہ بھی اسے دیگر افراد کو بھیجا ہے.

(انٹر نیٹ سے ماخوذ) 

Post a Comment

0 Comments