All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

آصف نواز جنجوعہ


پاکستان کی بری فوج کے سابق چیف آف اسٹاف۔ چکری راجگاں، ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ سینٹ میری اسکول راولپنڈی میں تعلیم حاصل کی۔ پھر سینڈھرسٹ (برطانیہ) میں رائل ملٹری اکیڈمی سے بنیادی فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد مارچ 1957ء میں پاکستان آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر بھرتی ہوئے، وہ سولجرز کی چوتھی جنریشن سے تعلق رکھتے تھے۔ کمیشن ملنے کے بعد پنجاب رجمنٹ کی شیر دل بٹالین میں شامل ہوئے۔ 1972ء میں اپنی پیرنٹ بٹالین کی کمان کی۔ 1965ء اور 1971ء کی پاک بھارت جنگوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس کالج راولپنڈی سے بھی گریجویشن کی۔ 1978ء میں بریگیڈیئر اور 1982ء میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملی۔ 

ساڑھے 3 سال تک ایک انفنٹیری ڈویژن کی کمان کی۔ بعد ازاں کا کول ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بنا دیے گئے۔ 1988ء میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل اور مارچ 1991ء میں جنرل بنا دیا گیا۔ 11 جون 1991ء کو انہیں پاکستان آرمی کا چیف آف اسٹاف بنا دیا گیا۔ انہوں نے 16 اگست 1991ء کو یہ عہدہ سنبھالا، ہلالِ امتیاز، ستارہ بسالت اور بار کے اعزازات حاصل کیے۔ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تا ہم ان کی بیوی کے اس انکشاف پر کہ انہیں ہلاک کیا گیا ہے حکومت نے کمیشن مقرر کیا اور امریکا میں ان کے سیل بند نمونوں کی تحقیق کی گئی لیکن یہ الزام ثابت نہ ہوا۔ 

Post a Comment

0 Comments