All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Pakistan Education Statistics an Eye-Opener




دنیا میں تعلیم کے لیے سرگرم اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 79 فیصد افراد ناخواندہ ہیں اور شرحِ خواندگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں 180ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اس رپورٹ میں سنہ 2012 میں 221 ممالک میں عوام کی تعلیمی حالت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
 ۔
25 ے 44 برس کے افراد میں ناخواندگی کی شرح 57 اور 45 سے 54 برس کے افراد میں 46 فیصد ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ شرحِ خواندگی 55 سے 64 برس عمر کے افراد میں پائی گئی جن میں سے 62 فیصد لوگ تعلیم یافتہ تھے اور ناخواندگی کی شرح سب سے کم 38 فیصد تھی۔
یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق شرحِ خواندگی کے حوالے سے پاکستان جنوبی ایشیا میں صرف افغانستان اور بنگلہ دیش سے اوپر رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2012 میں 70 لاکھ طلبہ سکول اور کالج جا رہے تھے جن میں سے 29 لاکھ بچے پرائمری سکول، 26 لاکھ سیکنڈری سکول اور 15 لاکھ کالج یا یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھے۔
یونیسکو کے مطابق پاکستان میں صرف تین فیصد بچے ہی کالج تک پہنچ پاتے ہیں اور ان میں سے بھی صرف ایک فیصد گریجویشن کر پاتے ہیں۔
اس کے برعکس پاکستان میں 75 فیصد طلبہ و طالبات نے میٹرک سے قبل ہی تعلیم کو خیرباد کہا اور صوبہ بلوچستان اور سندھ میں تین سے پانچ برس عمر کے بالترتیب 78 اور 72 فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔
خیال ر ہے کہ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں سنہ 2006 سے 2012 کے درمیان پرائمری سکولوں کی تعداد میں تقریباً 5,000 تک کی کمی کی گئی اور یہ کمی حکومت کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ہوئی۔

دوسری جانب حکومت خواندگی بڑھانے کی کوششوں سے مخلص ہونے کا دعویٰ بھی کرتی رہی ہے اور صوبہ پنجاب میں تو حکومت نے 100 فیصد خواندگی کے لیے مہم کا آغاز بھی کیا ہے۔

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments