All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Water Crises in Pakistan

پاکستان واٹر موومنٹ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بھارت دریائے چناب پر مکمل قبضہ کیلئے لوک سبھا میں قرارداد لانے اورپھر اقوام متحدہ سے پاکستان کے خلاف قراردمنظور کروانے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن افسوسناک امر ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور وہ پاکستان کے پانیوں پر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ چھڑانے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے۔

 کشن گنگا ڈیم کی تعمیر اور دریائے چناب پر بھارتی قبضہ سے لاکھوں ایکڑ زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔پاکستان بھارتی آبی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان واٹر موومنٹ کے کنوینئر حافظ سیف اللہ منصور،حافظ خالد ولید اور ڈاکٹر ابو وقاص نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی آبی جارحیت کے نتیجہ میں پاکستان اس وقت انتہائی سنگین صورتحال سے دو چار ہے ایک طرف پورا ملک بجلی اور پانی کی کمی کے شدید بحران سے دوچار ہے تو دوسری طرف پاکستان کے دفاع کو بھی سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔

 بھارتی آبی دہشت گردی کو بزور بازو روکنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان بھر کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی تنظیموں سمیت تمامتر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس مسئلہ پر پوری قوت سے آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت آبی دہشت گردی کا ارتکاب کر کے خطہ کے حالات خود خراب کر رہا ہے وہ اپنی ان حرکتوں سے باز نہ آیا توآئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو گی۔ پاکستانی قوم اپنے دریاﺅں کے پانیوں پر بھارتی قبضہ کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔ 

بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آتا تو پاکستان کو طاقت کے استعمال کا آپشن کھلا رکھنا چاہئے۔واٹر موومنٹ کے رہنماﺅںنے کہاکہ وہ ملک بھر میں جلسوں ، سیمینارز اور کانفرنسوں کے دوران ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کے ذریعہ لوگوں کو بھارتی ڈیموں اور زیر زمین سرنگیں کھود کر دریاﺅں کا رخ موڑنے سے متعلق منصوبوں سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ قوم کے ہر طبقہ کو بھارتی آبی دہشت گردی کے پیش نظر پاکستان کو درپیش خطرات سے آگا ہ کیا جا سکے۔

 انہوں نے کہاکہ کشن گنگا ڈیم کے حوالہ سے عالمی عدالت کے فیصلہ سے بھارت کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور اس سے بھارت کی آبی جارحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر سے نیلم جہلم پراجیکٹ نہ صرف غیر فعال ہو جائے گا بلکہ اپر چناب اور لوئر چناب نہروں سے سیراب ہونے والا30لاکھ ایکڑ رقبہ بنجر ہو جائے گا ۔

Post a Comment

0 Comments