All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پانامہ پیپرز کے ٹیکس چوروں کیلئے جیل تیار

پیرس کے ڈیزائنروں نے فلم ’ گیم آف تھرونز‘ سے متاثر ہو کر سمندر میں تیرتے

ہوئے بہت بڑے جیل کا تصور پیش کیا ہے جس میں ان 3300 ٹیکس چوروں کو قید کیا جا سکتا ہے جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔ پانامہ پیپرز میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے ہزاروں با اثر افراد کے نام آئے ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں ٹیکس بچانے کے لئے پانامہ میں واقع آف شور کمپنیوں میں خفیہ سرمایہ کاری کی۔ اسی مناسبت سے ٹیکس چوروں کو قید کرنے کے لئے پیرس کے ڈیزائنروں نے ایک جیل تیار کیا ہے جسے گیم آف تھرونز فلم سیریز میں اسکائی سیلز کی طرح ڈیزائن کیا ہے جو ایک بہت بڑے بحری جہاز پر سمندروں میں تیرتا رہے گا۔   
کسی کھلے تھیٹر کی طرح یہ جیل بھی اوپن ایئر ہے۔ ہرجیل خانے کا رقبہ 9 مربع میٹر ہے جس میں پانامہ لٹیروں کو قید رکھا جا سکتا ہے۔ جہاز پر دائیں اور بائیں دو عدد جیل بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک مرد اور دوسری خواتین کے لیے ہے۔ ڈیزائن کے تحت ہر جیل کی  بلندی 100 میٹر اور لمبائی 350 میٹر رکھی گئی ہے۔ پیرس کے فنکاروں ایلکس ڈی اسٹامپا، سلوین میکاکس اور گیولامے ڈیووکس نے یہ جیل بنایا ہے۔ جیل کے کوٹھڑی نما کمروں کے علاوہ متوقع پانامہ جیل میں ایک بڑا دفتر، انتظامی مرکز اور کھانے کا بڑا کمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمندری پانی کی ٹریٹمنٹ، ورکشاپ اور جمنازیم بھی منصوبے میں شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments