All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

ٹرمپ کی جیت پر دنیا بھر میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے

امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے سامنے آنے کے نتیجے میں
ایشیائی حصص بازار میں ہلچل نظر آئی ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا کے حصص بازار ابتدا میں اگرچہ کل کی قیمتوں کے مقابلے زیادہ قیمتوں پر کھلے تاہم اس خطے کے بیشتر بازاروں میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ کرنسی کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ میکسیکو کے پیسو کی قیمت میں کمی آئی ہے تو جاپان کی کرنسی ین کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ حصص بازار کے تاجروں نے ہلیری کی جیت کی توقع کی تھی ایسے میں اگر مقابلہ سخت بھی ہو تو بازار گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ جاپان سٹاک ایکسچینج نیکئی میں 2.8 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ہانگ کانگ کا بازار ہان سینگ 1.9 فیصد نیچے چلا گيا ہے اور شنگھائی کمپوزٹ 0.7 فیصد نیچے ہے۔ آسٹریلیا کے بازار اے ایس ایکس 200 میں 1.8 فیصد کی گراوٹ آئی ہے جبکہ جنوبی کوریا کے بازار کوپسی میں 1.6 فی صد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اس سے قبل وال سٹریٹ اور یورپی بازار اونچی قیمتوں پر بند ہوئے تھے۔
میکسیکو کی کرنسی میں ڈالر کے مقابلے میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو بعض ماہرین امریکی انتخابی نتائج کے اشاریے کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ اگر مسٹر ٹرمپ کی جیت ہوتی ہے تو میکسیکو کو نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ انھوں نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کرنے اور تجارتی معاہدے کی بات کہی ہے۔ دوسری جانب جاپان کے پیسے میں مضبوطی کا مطلب یہ ہے کہ صارفین نے اس بین الاقوامی ہلچل کے دوران ین پر بھروسہ کیا ہے اور وہ ہلیری کی کامیابی کے امکان کو کم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments