All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

مصطفیٰ کمال سوالات کی روشنی میں ؟

سوال یہ ہے کہ کیا مصطفیٰ کمال سچ بول رہے ہیں؟
سوال یہ بھی ہے کہ کیا مصطفیٰ کمال اسٹبلشمنٹ کے اشارے پر بول رہے ہیں؟
سوال یہ بھی ہے کہ مصطفیٰ کمال کو کب علم ہوا کہ الطاف حسین را کے ایجنٹ ہیں؟
سوال یہ بھی ہے کہ یہ جاننے کے بعد کہ الطاف حسین را کے ایجنٹ ہیں۔ مصطفیٰ کمال اتنا عرصہ کیوں خاموش رہے؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ مصطفیٰ کمال نے بطور نا ظم کراچی الطاف حسین کے کہنے پر را کے کیا کیا کام کئے؟
سوال یہ بھی ہے کہ مصطفیٰ کمال اور الطاف حسین کے درمیان اختلافات را پر تو نہیں تھے؟
سوال یہ بھی ہے کہ یہ جاننے کے بعد مصطفیٰ کمال خود کو تفتیش کے لئے حساس اداروں کو پیش کیوں نہیں کرتے؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ حساس اداروں نے ابھی مصطفیٰ کمال کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ مصطفیٰ کمال کی واپسی کی ٹائمنگ کس نے طے کی؟
سوال یہ بھی ہے کہ اسٹبلشمنٹ مصطفیٰ کمال، عشرت العباد اور دیگر کو اکٹھا کب کرے گی؟
سوال یہ بھی ہے کہ کراچی کے عوام مصطفیٰ کمال پر اعتبار کیوں کریں؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ سچ فورا بولنا چاہئے یا سوچ سمجھ کر موقع دیکھ کر ؟
سوال یہ بھی ہے کہ مصلحت کی خاموشی کے دن کس طرح جائز قرار دیے جا سکتے ہیں؟
سوال یہ بھی ہے کہ اگر مصطفیٰ کمال سچ بھی بول رہے ہیں تو وہ شواہد لیکر عدالت میں کیوں نہیں جا رہے؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ کیا اسٹبلشمنٹ ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے؟
سوال یہ بھی ہے کہ کیا حکومت ایم کیو ایم کے خلاف غداری کا مقدمہ بنائے گی؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ عدلیہ مصطفیٰ کمال کے بیان پر سو موٹو لے گی ؟
سوال یہ بھی ہے کہ مصطفیٰ کمال اکیلے یہ جنگ کیسے لڑیں گے ؟
سوال یہ بھی ہے کہ فاروق ستار کب تک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے رہیں گے؟
سوال یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف بولنے پر مصطفیٰ کمال کو کراچی کے عوام سے محبت ملے گی یا نفرت؟
سوال یہ ہے کہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم سے لئے گئے فائدے کس طرح واپس کریں گے؟ 
سوال یہ ہے کہ یہ فیصلہ کون کرے گا کہ کون را کا ایجنٹ اور کون محب وطن ؟
سوال یہ ہے کہ ایم کیو ایم کی باقی قیادت کیوں مصطفیٰ کمال کے ساتھ کھڑی ہونے کو تیار نہیں ؟ 
سوال یہ ہے کہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد الطاف حسین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی کم تعداد میں شرکت کیوں؟ 
سوال یہ بھی ہے کیا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد پر تشدد احتجاج ایم کیو ایم کی درست حکمت عملی ہے۔ 
سوال یہ بھی ہے کہ کیا خورشید شاہ درست کہہ رہے ہیں کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کے باوجود کچھ نہیں ہو گا۔ 
سوال یہ بھی ہے کہ کیا مصطفیٰ کمال لیٹ نہیں ہو گئے۔ کیا انہوں نے بہت زیادہ دیر نہیں کر دی؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ کیا مصطفیٰ کمال ذوالفقار مرزا سے معافی مانگیں گے؟
سوال یہ بھی ہے کہ کیا ذوالفقار مرزا مصطفیٰ کمال کو معاف کردیں گے؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ مصطفیٰ کمال نے رینجرز کا کام آسان کیا ہے یا مزید مشکل کر دیا ہے؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کا لاہور ہائی کورٹ میں الطاف حسین کی کوریج پر پابندی کے مقدمہ پر کیا اثر ہو گا؟
سوال یہ بھی ہے کہ حکومت مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ رحمٰن ملک پر کوئی سختی کیوں نہیں آئے گی؟ وہ کیسے بچ جائیں گے؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ اگر امریکی ایجنٹ ہونا جرم نہیں تو را کا ایجنٹ ہونا جرم کیوں؟
سوال یہ بھی ہے کہ کیا مصطفیٰ کمال بھی قومی مجرم نہیں؟ انہیں کیوں معاف کیا جائے؟ 
سوال یہ بھی ہے کہ کیا مصطفیٰ کمال کو وعدہ معاف گواہ کی حیثیت ملنی چاہئے؟ اگر ہاں تو کیوں؟

مزمل سہروردی

Post a Comment

0 Comments