All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستانی کرکٹ کا خدا ہی حافظ ہے

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد ایک عمدہ پرفارمنس سے ون ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو پھر شکست دیدی۔ یہ نیوزی لینڈ کا اینے ملک کے اندر متواتر 14واں ون ڈے میچ تھا جو انہوں نے جیتا۔ پاکستانی باؤلروں نے نیوزی لینڈ کی پہلی 6وکٹ صرف 99 کے سکور پر حاصل کر لی تھیں اور نیوزی لینڈ کی کریم بیٹنگ آؤٹ ہو چکی تھی۔

 لگتا تھا کہ نیوزی لینڈ 150 کے لگ بھگ آؤٹ ہو جائیگا مگر نیوزی لینڈ کے بقیہ باؤلروں نے ہی سکور کو 280 پر پہنچا دیا اور پاکستان کے باؤلروں کی خوب پٹائی کی اور ایک جیتا ہوا میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ بابر اور حفیظ عمدہ کھیلے، کس کس کا نام لکھوں سبھی بیٹسمینوں نے مایوس کیا۔ مصباح کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی بیٹنگ میں اس شگاف کو بھرنے والا کوئی بھی موجود نہیں۔ اس سے تو بہتر تھا عمر اکمل کو ہی ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا جاتا۔ 
ہمارے سلیکٹر ڈرپوک بہت ہیں نئے لڑکوں کو کھلانے سے ڈرتے ہیں کہ ہار نہ جائیں مگر پرانوں سے ہارنے سے بہتر ہے جرأت کا مظاہرہ کرکے ایک نئی ٹیم تشکیل دی جائے۔ اب کرکٹ بدل چکی ہے ہر ٹیم نئے کھلاڑیوں سے اپنی ٹیمیں مضبوط کر رہی ہیں۔ ہمیں بھی جرأت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ٹی 20ورلڈکپ سر پر ہے مگر پاکستانی کرکٹ کا خدا ہی حافظ ہے۔
  
محمد صدیق

Post a Comment

0 Comments