All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

جیسے خیالات ویسی زندگی....

ایک وقت میں آپ کے ذہن میں صرف ایک ہی خیال ہوتا ہے، اگر آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو آپ غصے میں جلنے کی بجائے فوراً معذرت کریں۔ اپنے ذہن کو قابو میں رکھیں۔ اپنے آپ کو پرسکون اور مثبت رکھیں۔ آپ کے ذہن میں اگر کوئی منفی خیال آنے لگے تو فوراً اس سے چھٹکارا حاصل کریں۔ تکلیف دہ صورتحال کو بھول جائیں۔ منفی خیال کومثبت خیال سے تبدیل کریں۔

اگر آپ کوکوئی بڑا مسئلہ درپیش ہو، جیسا کہ طلاق کی نوبت آ جانا یا نوکری وغیرہ کا چھوٹ جانا۔ ایسے حالات میں بار بار اپنے آپ کو یاد نہ کرائیں اور نہ ہی دوسروں کو اس کے متعلق بتائیں کہ آپ پریشان کیوں ہیں۔ ا س کی بجائے آپ منفی جذبات کو اپنے سے دورکرنے کی کوشش کریں جب منفی جذبات ختم ہو جائیں تو اپنی توجہ مثبت خیالات کی جانب مبذول کریں۔ 

کامیابی اور خوشگوا رزندگی کا اہم ترین اصول یہ ہے کہ اس بارے میں بالکل پریشان نہ ہوں جو کہ آپ کر ہی نہیں سکتے۔ جو کہ آپ بدل نہیں سکتے اس پر تنقید مت کریں۔ ایک معروف قانون ہے کہ اگر کوئی حالت موجود ہی نہیں ہے تو اس کے بارے میں کوئی مسئلہ بھی نہیں۔ 

(برائن ٹریسی کی کتاب ’’جیسے خیالات ویسی زندگی‘‘ سے ماخوذ) 


 

Post a Comment

0 Comments