All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

کامیابی کیسے ؟.....برین ایڈمز کی کتاب ’’کامیابی کیسے ؟‘‘ سے ماخوذ


آپ کی پیدائش آپ کی آزادی کا زندہ ثبوت ہے۔ ایک انسان آزادانہ رائے دہی کا مالک ہوتا ہے۔ آپ کے پاس اپنی ذات سے متعلق اہم فیصلے کرنے کا موقع ہے جس کی مدد سے آپ اپنی زندگی کا رخ بدل سکتے ہیں۔ آپ کا آخری فیصلہ آپ کے ذہن کے عروج کو ظاہر کرتا ہے۔ اب یہ وقت بتائے گا کہ آپ کامیاب ہوں گے یا ناکامی کا سامنا کریں گے۔ کوئی انسان آپ کے لیے کامیابی حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتا ہے یہ ایک سست عمل ہوتا ہے جو آپ کو خود کرنا ہے جب آپ دوسروں کی کوششوں اور نظریات کے سہارے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس وقت آپ اپنی شخصی صلاحیتوں کی نفی کرتے ہیں اور آپ کا منزل کو پانے کا یہ انداز ایک سطحی کوشش ہے جس کی بنیادیں کھوکھلی ہوں گی۔

 یہ سچ ہے کہ ہر انسان دوسروں پر رعب جمانے کا خواہشمند ہوتا ہے ہر کوئی سب کا منظورِ نظر بننا چاہتا ہے۔ درحقیقت دوسروں میں نمایاں ہونے سے آپ بہت جلد سب کی نظروں میں اہم بن جاتے ہیں۔ شاید اسی طرح آپ اپنی شخصیت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ سب کے سامنے اپنی شخصیت کا رعب و دبدبہ کسی طرح قائم کیا جائے اس سلسلے میں ضروری ہے کہ آپ اپنی ذات پر پورا یقین رکھیں اور اپنی قابلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی راہنمائی کریں ایک بات ذہن میں بٹھا لیجئے کہ صرف آپ کی قوتِ ارادی اور بلند حوصلہ آپ کے دماغ کے صحیح استعمال میں مددگار ثابت ہوں گے۔ 

جس کی بدولت آپ اپنی قسمت کو بدل سکتے ہیں۔ آپ کی کامیابی کی مثال اس کھیتی کی ہے جس کی سنہری فصل کو آپ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور مداومت عمل سے کاٹ سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے شعور اور لاشعور کی طاقت کو استعمال کرنا ہے۔ ہر انسان ایک صحتمند، خوشحال اور مستحکم زندگی کا خواہشمند ہوتا ہے جس کے لیے اسے صحیح انداز اپنانا ہوگا۔ یہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ اپنی غلط سوچ اور دماغی صلاحیتوں کے غلط استعمال کے ذریعے کامیاب ہو جاتے ہیں۔  

آپ کی پیدائش کا مقصد کامیابی کا حصول ہے۔ آپ کی کامیابی کا انحصار آپ کی تخلیقی صلاحیتوں پر ہے۔ کیونکہ آپ کے بولنے کی صلاحیتیں آپ کی خواہشات کی گہرائی اور اس کی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے لیے کافی ہیں۔ 

آپ اس وقت کامیاب ہوتے ہیں جب آپ میں ایمان کی طاقت آ جاتی ہے۔ یہ کوئی ایک دن کی بات یا چند لمحوں کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی خوبی ہے جس کا آپ میں ہونا ضروری ہے اس لیے آپ کو ایک کامیاب زندگی کے حصول کے لیے ایمان کی دولت کو پانا ضروری ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی جنگیں پختہ ایمان کی بدولت جیتی گئی ہیں۔ 

آپ صحت، خوشی اور کامیابی کا انتظار مت کیجئے۔ آپ ابھی اچھی صحت،خوشیوں اور خوشحالی کو پانے کی خواہش ظاہر کیجئے۔ ہر دن تازہ دم رہیے اور زندگی کو بھرپور انداز میں گزاریں اور ہمیشہ بلند عزائم کے ساتھ اچھے مستقبل کی آرزو کیجئے۔ -4قدرت نے انسانی نظامِ حیات کی تشکیل بہت سوچ سمجھ کر کی ہے۔ اسی لیے ایک کامیاب زندگی کا انحصار بہترین حکمتِ عملی پر منحصر ہے اسے قسمت کے سہارے چھوڑنا بے وقوفی ہو گی۔ اپنی زندگی کو بہتر منصوبہ بندی کی مدد سے منظم کیجئے اپنے عزائم کو موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق بلند کیجئے۔

 آپ سب سے جدا ہیں۔ کوئی بھی شخص آپ کی طرح نہ تو سوچ سکتا ہے اور نہ آپ کی طرح کوئی کام کر سکتا ہے۔ ہر کام کی تخلیق میں حصہ لیجئے اور دوسروں کی نقل اتارنے کے بجائے ایک رہنماکی حیثیت سے آگے بڑھئے تاکہ سب آپ کی نقل اتاریں۔

 اپنی شخصیت میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیجئے۔ اس کامیاب شخصیت کے بارے میں لکھیے جو آپ بننا چاہتے ہیں۔

  آپ اپنے گھر میں معیاری کتب کی ایک لائبریری بنایئے کتابیں علم کا ذریعہ ہیں اور آپ کو کامیابی کو پانے کے لیے علم حاصل کرنا ہے۔ آپ کو ہر قسم کی معلومات ہونی چاہیے۔ 

برین ایڈمز کی کتاب ’’کامیابی کیسے ؟‘‘ سے ماخوذ ٭

Post a Comment

0 Comments