All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Poll Rigging in Pakistanسندھ میں 80 فیصدجعلی ووٹ ڈالے گئے،ہیومن رائٹس نیٹ ورک



 2013 الیکشن, سندھ, پاکستان | May 20, 2013

کراچی (پ ر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے کہا ہے کہ سندھ میں 80 فیصدجعلی ووٹ ڈالے گئے۔ کراچی اور حیدرآباد میں مخصوص جماعت نے پولنگ اسٹیشنز میں گھس کر زبردستی ٹھپے لگائے اور انتخابی عمل کو یرغمال بنائے رکھا۔ الیکشن کمیشن شفاف اور م...
نصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام اور سیکورٹی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے

تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے 100سے زائدنمائندوں نے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ بعض پولنگ اسٹیشنز پر ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے نمائندوں کو داخل ہونے سے روکا گیا اور ایک جگہ موبائل فون بھی چھین لیا گیا جبکہ ایک نمائندہ کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سندھ میں 80فیصد جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اور عملہ کو یرغمال بنانے کے واقعات نظر آئے۔ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں رائے دہندگان بڑی تعداد میںسخت گھروں سے نکلے اور سخت گرمی اور دھوپ کے باوجود لائنوں میں کھڑے رہے مگر آدھا دن گزرنے کے بعد بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ بعض پولنگ اسٹیشنز پر مخالف جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولنگ بوتھ سے باہر نکال دیا گیا۔ خواتین پولنگ ایجنٹس کو نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ بے حرمتی بھی کی گئی۔

انتخابی عملہ مخصوص جماعت کی جانبداری کا مظاہرہ کرتا رہا اور اس کے مسلح کارکن پولنگ اسٹیشنز پر گھومتے رہے جنہیں انتظامیہ نے بعض جگہوں سے ٹھپہ لگاتے بیلٹ پیپرز اور مہروں کے ساتھ گرفتار بھی کیا۔سیکورٹی ادارے موجود تھے لیکن ان کا کردار تماشائی سے زیادہ نہ تھا۔
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments