All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پاکستان جلد چین کا ڈومیسٹک سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے والا پانچوں ملک بن جائے گا

پاکستان جلد چین کا ڈومیسٹک سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے والا پانچوں ملک بن جائے گا

پاکستان جلد ایشیا کا پانچواں ملک بننے والا ہے جو چین کا ڈومیسٹک سیٹلائ...
ٹ نیویگیشن سسٹم استعمال کرے گا۔ چین کے انگریزی اخبار چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم امریکہ کے گلوبل پوزیشنگ سسٹم کے مقابلے میں شروع کیا گیا ہے۔ کمپاس سسٹم خطے میں شہریوں کو گزشتہ سال دسمبر سے سروسز فراہم کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ 2020ءتک یہ سسٹم گلوبل کوریج فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس سسٹم کو فوجی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ چینی سسٹم چین کے علاوہ تھائی لینڈ، لاﺅس اور برونائی استعمال کر رہے ہیں جبکہ مزید 30 ممالک جلد یہ سسٹم استعمال کرنیوالے ہیں۔ اس وقت یہ سسٹم 16 آپریشنل سیٹلائٹس پر مشتمل ہے۔ کمپنی کے انٹرنیشنل بزنس ڈائریکٹر ہانگ لی نے بتایا کہ پاکستامن میں بیدو کی درست لوکیشن کو بڑھانے کیلئے سٹیشنز کا نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا جس پر لاکھوں ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ قبل ازیں امریکی ویب سائیٹ ڈیفنس نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی فوجی ماہرین اس کے باوجود کہ لڑائی کے دوران سگنل ملنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی چینی سسٹم استعمال کرنے کے حق میں ہیں۔


http://dawn.com/2013/05/18/pakistan-adopts-chinese-rival-gps-satellite-system-2/

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments