All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

'انگلش نہ بولنے پر شرمندہ مت ہوں'

انگلش زبان کے لیے ہماری دیوانگی بنیادی طور پر سامراجی دور کا اثر ہے اور اداکار حمرہ علی عباسی کی خواہش ہے کہ ہم اس سے باہر نکل آئیں۔ ایک فیس بک ویڈیو کے دوران حمزہ علی عباسی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم خصوصاً سرفراز احمد جنھیں سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد صحافیوں سے انگلش میں بات کرتے ہوئے مشکل کا سامنا ہوا، کے لیے ایک پیغام دیا۔ سرفراز احمد کو سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کچھ مشکل ہوئی تو یہ اسٹار کرکٹر سوشل میڈیا پر مذاق کا ہدف بن گئے۔

حمزہ علی عباسی نے اس اہم نکتے کی جانب توجہ دلائی کہ صحیح طرح انگلش نہ بول پانے پر کسی کا مذاق اڑانا کس حد تک غلط ہے، خصوصاً اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ ہماری پہلی زبان نہیں۔ پاکستانی اداکار نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کھلاڑیوں کو جو کام اچھی طرح کرنا ہے وہ کرکٹ کھیلنا ہے ' اگر ہم مثبت تنقید کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کے کھیل کو دیکھنا چاہئے، ان کی انگلش بولنے کی صلاحیت غیر متعلقہ ہے، جو لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں وہ ذہنی طور پر آبادی سامراجی سوچ کے غلام ہیں'۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس ہو تو ایک مترجم کی خدمات حاصل کریں تاکہ شرمندگی کا سامنا نہ ہو۔
 

Post a Comment

0 Comments