All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

معین اختر : آج بھی یادوں کا حصہ

24 دسمبر 1950 کو پیدا ہونے والے ور اسٹائل فنکار نے میزبانی، اداکاری، کامیڈی، فلم پروڈکشن، ڈائریکشن اور گائیکی کے میدان میں منفرد مقام حاصل کیا۔ انہوں نے ٹی وی پر 6 ستمبر 1966 کو پہلا پروگرام کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہت بڑا مقام حاصل کر لیا۔ معین اختر کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے کراچی میں قیام پذیر ہوا۔
انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی، دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ انھیں انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔
وہ شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ تھے، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 'حسن کارکردگی' اور 'ستارہ امتیاز' کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments