All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان میں قائم ہونیوالی پہلی زرعی یونیورسٹی ہے۔
ابتدا میں اس کی بنیاد پنجاب زرعی کالج و ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ کے طور پر رکھی گئی ۔ یہ یونیورسٹی 1906 ء میں قائم کی گئی ۔ 1909 میں اس کی عمارت مکمل ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد زراعت کو فروغ دینے کے لئے 1961 ء میں اسے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ ڈاکٹر زیڈ اے ہاشمی اس کے پہلے وائس چانسلر تھے۔ زرعی یونیورسٹی کا نیو کیمپس بھی تعمیر کیا جا چکا ہے ۔ نیوکیمپس میں یونیورسٹی کی ابتدائی طور پر چھ فیکلٹیاں تھیں ۔ علامہ اقبال آڈیٹوریم بھی اس میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ اقامتی یونیورسٹی ہے اور اس میں اس وقت پانچ ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ان میں سے ایک سو کے قریب غیرملکی ہیں ۔ 

پاکستانی خواتین بھی زرعی تحقیق میں حصہ لے رہی ہیں ۔ جن شعبوں میں تحقیق پر کام ہو رہا ہے ان میں کلیہ زراعت، زرعی اقتصادیات و دیہی عمرانیات، فیکلٹی آف ایگری انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس ، فیکلٹی آف اینیمل سائنس، فیکلٹی آف سائنس شامل ہیں۔ اس یونیورسٹی کی بدولت زراعت کو بڑی ترقی ملی ہے اور مختلف فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور انہیں بیماریوں سے محفوظ کرنے کے طریقے بھی دریافت کئے گئے ہیں ۔ پاکستان کی کلر زدہ زمینوں کو کاشت کرنے کے لئے بھی تجربات کئے گئے۔ گندم کی انتہائی مفید قسم ایل یو کی ایجاد بھی اسی یونیورسٹی کے ماہرین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

زاہد حسین انجم

Post a Comment

0 Comments