All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

بھارت میں مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج

ہندوستان میں کرنسی کے بڑے نوٹوں کو کیش کرنے پر عائد متنازعہ پابندی کے خلاف ہزاروں لوگوں نے ملک گیر احتجاج کیا جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس کو 'مالی ایمرجنسی' کی وجہ قرار دیا۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرامودی کی جانب سے تین ہفتے قبل 86 فی صد بڑے نوٹ مالی گردش سے باہر نکالنے کے حیران کن فیصلے کے اثرات سے پورا ملک باہر نہیں نکل سکا۔

مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 25 ہزارکے قریب لوگ سڑکوں پر نکل آئے جبکہ بائیں بازوسے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ ماماتا بینر جی نے خبردار کیا کہ اگر یہ پابندی جاری رہی تو احتجاج بڑھا دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ہندوستان کے ایک اور تجارتی مرکز ممبئی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا۔ حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس کے رہمنا منیش تیواری کا کہنا تھا کہ 'ہم حکومت کی جانب سے لگائی گئی غیراعلانیہ مالی ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ پورے ملک کا محنت کش طبقہ اس سے متاثر ہوا ہے جبکہ یہ فیصلہ غیرقانونی ہے'۔











Post a Comment

0 Comments