All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

وقت کو ضائع ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

اکثر لوگوں کو یہ شکایت کرتے سنا گیا ہے کہ وقت بالکل بھی نہیں مل رہا۔ دن کہاں جاتا ہے پتا ہی نہیں چلتا۔ نہ گھر والوں کو وقت دیا جارہا ہے، نہ دوستوں سے ملاقات کی فرصت ہے۔ ایسے تمام لوگ جن کو دن میں 24 گھنٹے اب کم لگنے لگے ہیں، ان کے لیے کچھ تراکیب بتائی جارہی ہیں، جن پر عمل کرکے وہ اپنا قیمتی وقت بآسانی بچا سکتے ہیں۔ وہ تراکیب کیا ہیں؟ آئیں ان پر نظر ڈالتے ہیں:

پورے ہفتے میں کیا کچھ کرنا ہے؟ وقت کو بچانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ایک پلان بنائیں کہ رواں ہفتے آپ نے کون کون سے اہم کام کرنے ہیں۔ جب ایک بار فہرست مرتب ہو جائے گی، تو آپ ان کاموں کے لیے وقت نکالنے میں آسانی محسوس کریں گے کیونکہ آپ کو یہ بات پہلے سے ہی معلوم ہوگی کہ فلاں کام آپ نے کب کرنا ہے۔ 
بچوں کو صبح جلدی تیار ہونے پر انعامات کی آفر کریں بچوں کو صبح سکول بھیجنے کے لیے جلدی تیار کرنا ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ٹرین چھوٹ رہی ہو اور ہر ایک بھاگ دوڑ میں مصروف ہوتا ہے۔ اس صورتحال سے بچنے کے لیے بچوں کو آفر کریں کہ جو صبح جلدی تیار ہوگا، اسے فلاں فلاں انعام ملے گا۔ اس آفر کے نتیجے میں آپ دیکھیے کہ بچے وقت سے پہلے ہی تیار ہوجایا کریں گے۔ 

تمام سامان متعین جگہوں پر رکھیں یہ بات ہم سنتے تو ہیں، لیکن عمل نہیں کرتے۔ اس لیے ہم یہ تجویز کرتے ہیں کہ گھر میں اگر ممکن ہو، تو ایک کمرہ مختص کریں جہاں ضرورت کی ہر چیز ان کے مخصوص مقامات پر رکھی ہو۔ یوں چیزوں کو ڈھونڈنے کے لیے وقت ضائع نہیں ہوگا۔ 

سوشل میڈیا پر وقت ضائع نہ کریں یقینا آپ کو دفتر کے کام سے ای میل کا استعمال کرنا پڑتا ہے، لیکن سوشل میڈیا کے استعمال کے بغیر آپ ضرور کام کرسکتے ہیں، اس لیے کوشش کیجیے کہ کام کرتے وقت سوشل میڈیا کے نوٹیفیکشن کو بند رکھا جائے اور جب ای میل اور آفس کے دیگر امور ختم ہوں تب آپ ایک مخصوص وقت کے لیے سوشل میڈیا کی طرف متوجہ ہوں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا بتائی گئیں تراکیب سے آپ دن میں ضائع ہونے والا وقت بآسانی بچاسکیں گے۔

زرتاشیہ میر

Post a Comment

0 Comments