All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پکاڈلی سرکس

پکاڈلی سرکس ویسٹ منسٹر شہر کی مغربی حد پر واقع مختلف سڑکوں کے اتصال کا نام ہے اور لندن والوں کے لیے تفریحی مقام ہے۔ یہ ریجنٹ سٹریٹ اور پکاڈلی کو آپس میں ملانے کے لیے 1819ء میں بنائی گئی تھی۔ اگر پکاڈلی سرکس کے سیاق و سباق میں دیکھیں، تو سرکس لفظ لاطینی زبان میں سرکل یعنی دائرے کو کہا جاتا ہے اور یہ گولائی میں سڑکوں کا اتصال ہے۔ 

پکاڈلی سیدھا سافٹ بری ایونیو کے تھیٹرز کو ملاتے ہوئے ہی مارکیٹ، کیونٹری سٹریٹ (بعض ادارے لایسیٹرسکوائر) اور گلاس ہائوس سٹریٹ کو چلی جاتی ہے۔ یہ شہر کی مغربی حد کے تمام بڑے شاپنگ سنٹر اور تفریحی مقامات کے بہت قریب ہے۔ بہت بڑا سڑکوں کا جال بچھا ہونے کی وجہ سے پکاڈلی میٹنگ پلیس اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقام بن گیا ہے۔
 یہ خاص طور پر نیون سائن، اشتہارات کی ویڈیوز اور برقی روشنیوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ یہاں پر شافٹ بری میموریل کے چشمے اور سیاحوں کے مجسمے بھی ہیں۔ اس کے اردگرد کافی مشہور عمارات ہیں، جن میں لندن پیویلین، کری ٹیرین ریسٹورنٹ اور کریٹیرین تھیٹر شامل ہیں اور پلازہ کے نیچے پکاڈلی سرکس ٹیوب سٹیشن ہے۔ 

(سفرنامہ ’’بستی بستی پھرا مسافر:انگلینڈ،سکاٹ لینڈ،کینیڈا‘‘ سے ماخوذ)

عبدالمجید خاں

Post a Comment

0 Comments