All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

کی بورڈ کے ’’ایف‘‘ اور ’’جے‘‘ بٹن پر اُبھار کیوں ہوتے ہیں؟

عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ کی بورڈ کے ’’ایف‘‘ اور ’’جے‘‘ بٹن پر ابھار اس لیے ہوتے ہیں کہ نابینا افراد ان کی مدد سے بآسانی ٹائپنگ کر سکتے ہیں، تاہم ماہرین نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے۔ ’’گارجین‘‘ کے مطابق ’’ایف‘‘ اور ’’جے‘‘ کے بٹن پر ابھار اس لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ کمپیوٹر صارفین نیچے دیکھے بغیر درست کیز کا پتا لگاسکیں۔

 یہ ابھار صارفین کو اپنے ہاتھ بہتر ٹائپنگ پوزیشن پر رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کی شہادت کی انگلیاں ان دونوں بٹنز پر ہوں، تو آپ کے بائیں ہاتھ کی باقی انگلیاں اے، ایس، ڈی اور ایف پر ہوتی ہیں جبکہ دائیں ہاتھ کی باقی انگلیاں جے، کے، ایل اور کولن پر ہوتی ہیں جبکہ دونوں انگوٹھے سپیس بار پر ہوتے ہیں۔ کیز پر یہ ابھار جون ای بوٹیش نے ایجاد کیے، تاکہ کی بورڈ استعمال کرنے والے افراد کی ٹائپنگ کی رفتار اور درستی میں اضافہ کیا جا سکے 

Post a Comment

0 Comments