All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Bananas provide numerous health benefits


کیلا کھانے سے انسان بہت سی بیماریوں سے بچ سکتا ہے، جن میں ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، فالج، دماغی قوت بڑھانے اور نیند کے مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔۔۔ جبکہ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو کیلے کھانے سے 90 منٹ کے لیے توانائی مل سکتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس کیلوں کو اپنی خوراک کا اہم جزو بنائے رکھتے ہیں۔مگر کیلے کے دیگر بہت سے فوائد بھی ہیں جو ہمیں بظاہر معلوم نہیں۔ یہ فوائد کیا ہیں، آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔کیلا ڈپریشن سے نمٹنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

 ’مائنڈ‘ کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو ’ڈپریشن‘ کا مرض لاحق ہے، وہ کیلا کھا کر اس کیفیت سے نکل سکتے ہیں۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ جب ڈپریشن سے متاثر افراد کو کھانے کے لیے کیلے دیے گئے تو ان میں کیلا کھانے کے بعد بہتری کے آثار دکھائی دئیے۔ماہرین کے مطابق اس کی ایک وجہ کیلے میں پائے جانے والا ٹرائیپتوفین ہے، ایک ایسا پروٹین جو انسان کو سکون دیتا ہے اورموڈ کو بہتر بناتا ہے۔کیلا کھانے سے انسان نیند نہ آنے کی شکایت سے بھی چھٹکارا پاسکتا ہے۔کیلے میں موجود ’آئرن‘ یا فولاد کی وجہ سے جسم میں ہیمو گلوبن زیادہ بنتا ہے جونیند لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کیلے کا ایک سب سے بڑا فائدہ بلڈ پریشر سے لڑنے کی قوت مدافعت بھی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیلے میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور کیلے کی مدد سے فالج سے بچنا بھی ممکن ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ کیلے سے انسانی ذہن کی مدافعت کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

Bananas provide numerous health benefits  

Post a Comment

0 Comments