All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

پہلے مطالعہ کیجیے


موجودہ زمانے میں بے شمار لوگ مطالعہ کی کمی کے باوجود پورے جوش و خروش کے ساتھ کتابوں کے مصنف بننے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انہیں خبر نہیں کہ علم کے بغیر جو چیز لکھی جائے وہ صرف اپنی بے علمی کا اشتہار ہوتا ہے۔ اور اگر آدمی کے پاس علم ہو لیکن مطالعہ نہ ہو تب بھی کتاب لکھنا کچھ کارآمد نہیں، کیونکہ ایسا آدمی صرف ایک ’’پارۂ ادب‘‘ تیار کرتا ہے نہ کہ حقیقتاً علمی قدروقیمت رکھنے والی کوئی چیز۔

مولانا سید سلیمان ندوی (1884-1952) کہا کرتے تھے کہ اتنا پڑھو، اتنا پڑھو کہ ابلنے لگو۔ اس کے بعد لکھو۔ یہی بات ہر ایک کے لیے صحیح ہے۔ جو پڑھے لکھے بغیر لکھے گا وہ نثر کی زباں میں شاعری کرے گا یا تحریر کے اسلوب میں خطابت، اور دونوں ہی علم کی بارگاہ میں بالکل بے قیمت ہیں۔

(مولانا وحید الدین خان)

٭اچھی کتابیں بہترین دوست ہیں۔ (علامہ اقبال)

٭ کتابیں انسان کی بہترین رفیق و مونس ہیں۔ (ایمرسن)

٭ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کتابوں کے مطالعہ نے انسان کے مستقبل کو بنا دیا۔ (ایمرسن)

٭ہم دولت سے کتابیں حاصل کر سکتے ہیں علم نہیں۔ (بقراط)

٭ بری کتابیں روح کو مار ڈالتی ہیں۔

٭ کتابیں ہمیں نہ صرف زندگی کی سیر کراسکتی ہیں بلکہ گزری ہوئی باتیں بھی بتاتی ہیں۔ (حکیم محمد سعید)

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments