All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

How to earn money online without investment



سترہ سالہ اکبر کے والد اچانک فوت ہوئے،تو گھر چلانے کی ذمے داری اس کے کاندھوں پر آپڑی۔ اکبر ابھی ایف ایس سی کر رہا تھا۔اس کی خواہش تھی کہ وہ ایسا کام کرے، جس سے نہ صرف آمدن ہو بلکہ وقت ملنے پر وہ تعلیم بھی جاری رکھے۔ بدقسمتی سے اسے کوئی راہنمائی دینے والا نہ مل سکا۔ لہٰذا اس نے تعلیم چھوڑی اور ایک کمپنی میں بحیثیت سیلز مین کام کرنے لگا۔اکبر ہی نہیں کئی پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ یہ المناک ماجرا پیش آتا ہے کہ مناسب راہنمائی نہ ملنے پر وہ اپنی زندگی کی راہ متعین نہیں کر پاتے۔ ذیل میں ایسے کاروبار پیش ہیں، جنھیں جز وقتی یا کل وقتی طور پر اپنانا ممکن ہے۔ یوں تھوڑے بہت تجربے سے بھی آمدن کا نیا ذریعہ کھل جاتا ہے۔ ٭آن لائن اور کمپیوٹر کاروبار: 1۔ آن لائن ٹیوشن… اگر آپ کسی مضمون کے ماہر ہیں تو طلبہ و طالبات کو آن لائن تعلیم دیجیے اور مقررہ فیس وصول کیجیے۔ 2۔ای بے (bay - E) پہ خریدوفروخت کیجیے… نیٹ پر ای بے اشیا خرید و فروخت کرنے کی سب سے بڑی سائٹ ہے۔ وہاں آپ مختلف اشیا خریدنے بیچنے کا بزنس شروع کر سکتے ہیں۔ 3۔ای بکس لکھیے… اگر آپ اچھے لکھاری ہیں تو ای بکس لکھ کر انھیں آن لائن فروخت کریں۔ 4۔ڈومین تاجر بنیے… سوچ بچار کے بعد ایسے ناموں والے ڈومین خریدئیے ،جنھیں آپ بعدازاں اچھی قیمت میں بیچ سکیں۔ 5۔مارکیٹنگ کیجیے… آپ آن لائن افراد یا کمپنیوں کی مصنوعات فروخت کیجیے اور کمیشن پائیے۔ 6۔بلاگر بنیے… اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو بلاگر بن جائیے۔ کئی ویب سائٹس آپ کی تخلیقات خرید سکتی ہیں۔ 7۔آ ن لائن مارکیٹنگ… اگر آپ یہ تجربہ رکھتے ہیں کہ آن لائن مارکیٹنگ کیونکر کی جاتی ہے، تو کمپنیوں کی اشیا کمیشن پر فروخت کیجیے۔ 8۔ورچوئل اسسٹنٹ بنیے… کئی آن لائن کمپنیوں کو ایسے افراد درکار ہوتے ہیں، جو گاہکوں کو ڈیل کر سکیں۔ لہٰذا انھیں بعوض تنخواہ اپنی خدمات پیش کریں۔ 9۔کاروباری ویب سائٹ بنائیے… اس ویب سائٹ پر افراد یا کمپنیوں کی اشیا فروخت کیجیے اور کمیشن پائیے۔ 10۔ڈیٹا انٹری کیجیے… کمپنیوں کا ڈیٹا انٹر کیجیے اور اپنی خدمات کا معاوضہ لیجیے۔ 11۔ای بک شاپ… اپنی ویب سائٹ کھولیے اور اس پر دنیا بھر کے ناشران کی کتابیں کمیشن پر فروخت کیجیے۔ 12۔ ویب ڈویلپر بنیے… کمپنیوں کو ویب سائٹ بنانے میں مدد دیجیے۔ ٭مشاورتی (Consulting) کاروبار: 13۔سیلز کسنلٹنٹ بنیے… اگر آپ کو سیلز کا تجربہ ہے تو کمپنیوں کو بعوض مشاہرہ اپنی تجاویز دیجیے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی فروخت بڑھا سکیں۔ 14۔ایچ آر مشیر بنیے… اگر آپ ایچ آر کے ماہر ہیں تو انسانی وسائل (ہیومن ریسورس) کے سلسلے میں کمپنیوں کو مشورے دیجیے۔ 15۔ٹیکنالوجی مشیر… ٹیکنالوجی کے ماہرین تو اس شعبے میں کمپنیوں کو اپنی خدمات بامعاوضہ فراہم کیجیے۔ 16۔سٹارپ اپ… آپ اس ہنر سے واقف ہیں کہ کوئی نیا کاروبار کیونکر شروع کیا جائے،تو اس ضمن میں لوگوں کو مشورے دیجیے۔ 17۔ماہر حکمت عملی… اگر آپ حکمت عملی (Strategies) بنانے کے ماہر ہیں،تو کمپنیوں کو مدد دیجیے تاکہ وہ اپنا کام بہترکر سکیں۔ 18۔پروجیکٹ مینجمنٹ… کسی بھی منصوبے کا انتظام و انصرام بھی (سپیشلائزیشن) کی حیثیت رکھتا ہے۔ لہٰذا آپ اس ہنر میں ماہر ہیں، تو اسے کام میں لاتے ہوئے اپنی آمدن بڑھائیے۔ ٭کم لاگت والے کاروبار: 19۔ استعمال شدہ اشیا… متوسط اور نچلے طبقوں میں استعمال شدہ اشیا کی بہت کھپت ہے اور یہ کاروبار کم روپوں سے شروع کرنا ممکن ہے۔ 20۔پیشہ ور آرگنائزر… دوسروں کی تقریبات حتیٰ کہ کاروبار منظم یعنی آرگنائز کیجیے۔ 21۔فنڈ ریزر… بعض مرد و زن فنڈز جمع کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ مختلف منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں کے سلسلے میں فنڈز جمع کرنے کا کام کر سکتے ہیں۔ 22۔ باورچی بنیے… لیکن وہ والا نہیں جو ہوٹلوں میں کھانے پکاتا ہے بلکہ گھر میں کھانے پکا کر کمپنیوں یا افراد کو فراہم کیجیے۔ 23۔چلتا پھرتا مکینک بنیے… اگر آپ کاریں یا موٹر سائیکلیں ٹھیک کر سکتے ہیں تو موٹر سائیکل پکڑئیے اور گلیوں سڑکوں میں گھومے پھرئیے۔ اچھا خاصا کام مل جائے گا۔ 24۔موبائل دکان دار… آج کل وقت کی کمی کے باعث خریداری کرنا کٹھن مرحلہ بن چکا ہے چناںچہ آپ یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں کہ گھروں سے آرڈر لیجیے اور مقررہ فیس لے کر انھیں مطلوبہ سامان فراہم کر دیں۔ 25۔ایک ڈالر (100روپے) دکان… ایسی دکان کھولیے جس میں بیشتر اشیا 100روپے سے کم قیمت رکھیں۔ 26۔محقق بنیے… کئی کمپنیاں کوئی نیا منصوبہ شروع کرنے سے قبل تحقیق کرتی ہیں۔ اگر آپ تحقیق کا تجربہ رکھتے ہیں تو یہ ہنر آپ کے کام آئے گا۔ ٭…٭…٭

How to earn money online without investment

 

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments