All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

اللہ کے شیروں کو آتی نھیں روباھی...........علامہ محمد اقبال

علامہ محمد اقبال بھت بڑے دانشور شاعر اور مفکر تھے۔ان کے مشاھدے اور استدلال سے با شعور انسان بھت ذیادہ استفادہ کرتا ھے۔علامہ اقبال کا یہ نظریہ تھا کہ مسلمان کو کسی بھی صورت حق کا دامن نھیں چھوڑنا چاھیے۔انھوں نے ان اسباب کی بھی نشاندھی کی جو انسان کو حق سے دور لے جاتے ھیں۔ان اسباب میں سے بڑا سبب انسان کے مادی مفا دات اور معاشی مجبوریاں ھیں۔ان مجبوریوں کا آغاز اس کے گھر بنانے ھی سے شروع ھو جاتا ھے۔آپ فرماتے ھیں
تعمیر آشیاں سے میں نے یہ راز پایا
اھل نوا کے حق میں بجلی ھے آشیانہ
آپ مسلمانوں کو ملی غیرت کا سودا کر کے معیشت بھتر بنانے سے روکتے رھے۔آپ کے نزدیک اس رزق سے اجتناب ضروری ھے جو انسان کو حق پرستی سے دور لے جا ےْ۔ اس حوالے سےآپ نے اپنے جذبات کا اظھار بڑے خوبصورت انداز میں کیا ھے۔آپ فرماتے ھیں:
اے طایْر لاھوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ھو پرواز میں کوتاھی
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولٰیٰ
ھو جس کی فقیری میں بو اسداللہی

آیْینِ جوانمردی حق گوْیی و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نھیں روباھی
یقینا حکمت اور دانایْ مومن کی گم گشتہ متاع ھے جھاں سے ملے اس کو اپنا لینا چاھیے۔اللہ ھمیں ھمیشہ علم و حکمت کے راستے پر کاربند رکھے آ مین۔

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments